• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پان‘ کا رشتہ ہماری ثقافت کا’ اٹوٹ انگ ‘ہے ۔کتابوں ، قصے کہانیوں ۔۔یہاں تک کہ فلموں میں بھی پان کا جابجا تذکرہ ملتا ہے۔

بلیک اینڈ وائٹ فلموں کے دور میں وحیدہ رحمان اور راج کپور پر فلمایا گیا گانا’پان کھائیں سنیاں ہمارے۔۔۔‘ہو یا 80 کی دہائی کا میگا ہٹ سانگ ’کھایئے کہ پان بنارس والا۔۔۔‘ہر دور میں ’پان ‘ کا ذکر ہوتا رہا ہے۔

کراچی میں بھی پان اتنا عام ہے کہ گلی کے نکڑ پر بنے کیبن سے لیکر ڈیفنس جیسے پوش علاقے کی لگژری دکانوں تک ہر جگہ دستیاب ہے۔ یہاں پان کا استعمال اتنا زیادہ ہے کہیں دیواروں پر پیک کی تہہ در تہہ پرتیں نظر آتی ہیں تو کہیں سڑکیں اور فٹ پاتھ لال ہوکر رہ گئی ہیں۔

ایسے میں ’ٹیم جنگ ‘نے سوچا کہ کیوں نہ کراچی میں بکنے والا ایک ایساپان کھایا جائے جسے تھوکنا ہی نہ پڑے۔

اسی مشن کو لے کر ’ٹیم جنگ‘ کراچی کی جدید دکان ’پنواڑی‘ پہنچی۔ یہاں کا سب سے مشہور پان ’فائر پان ‘ ہے جو جلتا ہواہی منہ میں رکھ لیا جاتا ہے ۔

فائر پان 150 روپے کا ہے جبکہ سب سے مہنگا ’ گولڈ پان‘ ہے جس کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔ایسا اس میں کیا خاص ہے اور آگ پان انسانی صحت کو نقصان تو نہیں پہنچاتا ؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے دکان کے مالک محمد احمد سے بھی خصوصی گفتگو کی جسے سن کر آپ کو بہت مزہ آئے گا، ویڈیو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

 

تازہ ترین