• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور شخص کا اپنے دانتوں سے بھاری بھرکم بس کھینچنے کامظاہرہ

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو دنیا میں شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس طاقتورشخص کو ہی دیکھ لیں جواپنے دانتوں سے دیوہیکل بس کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے حسین شمشون العرب نامی روسی طاقتور شخص نے اپنے فولادی دانتوں سے ٹنوں وزنی دیوہیکل بس کو کئی فٹ تک یوں کھینچا کہ وہاں موجود افراد بھی اس شخص کی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے شمشوں اپنے مضبوط دانتوں سے نہ صرف بھاری بھرکم چیزیں کھنچ سکتا ہے بلکہ آٹھ ہزار کلو وزن بھی باآسانی اُٹھا سکتا ہے۔

 

تازہ ترین