• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھوں پیروں سے معذور کینیڈین خاتون ویٹ لفٹربن گئی

کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے اور ان کینیڈین خاتون کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور ویٹ لفٹنگ میں اپنا مقام بنا لیا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی لنڈسے ہلٹن نامی ہاتھوں پیروں سے معذور خاتون نہ صرف بھرکم بھرکم وزن اُٹھانے کی ماہر ہیں بلکہ کراس فٹ، پاور لفٹنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کرتی ہے ۔

واضح رہے لنڈسے پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہے تاہم اپنی اس معذوری کو کبھی مجبوری نہیں بننے دیا اور اپنی اس صلاحیت کی بنا پر دنیا میں نام کمانے کی خواہشمند ہیں۔

 

تازہ ترین