• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے ضامن عدالت میں پیش ،3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

Ishaq Dar Presented In The Courts Court Demanded For A Three Month Stay

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے 3 ہفتوں کی مہلت طلب کرلی۔

احتساب عدالت میں آج سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہوئے اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا۔

ضامن کے جواب میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں اسی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے، عدالت اسحاق ڈار کا 50 لاکھ روپے کا زرِضمانت ضبط نہ کرے اور ہمیں 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط کرنے کے معاملے پر نیب سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین