• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کیس :خواجہ آصف نے تحریری جواب جمع کرادیا

Disqualified Case Khawaja Asif Submitted A Written Answer

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا اورکہا کہ بیرون ملک ملازمت کے کنٹریکٹ کی کبھی تردید نہیں کی ،یہ بھی درست نہیں کہ 50ہزار درہم کی رقم کبھی ظاہر نہیں کی ۔

 وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ آئی ایم ای سی ایل کمپنی کا لیگل ایڈوائزر ہوں،50 ہزاردرہم کی رقم ٹیکس ریٹرن میں فارن انکم کے طور پر ظاہر کی۔

خواجہ آصف نے اپنے تحریری جواب میں درخواست پر اعتراضات اٹھادیےاور کہا کہ درخواست گزار عثمان ڈار کی الیکشن پٹیشن، نظر ثانی درخواست اور اپیل مسترد ہوچکی ہے ۔

وزیر خارجہ نے جواب میں یہ بھی کہا کہ عثمان ڈار نے عدالت سے رجوع کرتے وقت بعض حقائق چھپائے اور وہ قانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کرسکے ۔

جواب میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے ساتھ کاروباری مراسم سے درخواست گزارکا کچھ لینا دینا نہیں،عثمان ڈار نے تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی سے حاصل کیں۔

تازہ ترین