• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر:مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ،235 جاں بحق ،120 زخمی

Egypt Attack Of The Terrorists On The Mosque200 Martyrs 100 Injured

مصر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور120 زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکومت نے حملے پر ملک میں3 دن کے سوگ اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق شمالی شہر العریش میں مسلح افراد نے مضافاتی قبائلی علاقہ الروضہ کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران حملہ کیا، حملہ آروں نے پہلے مسجد پر دستی بموں سے دھماکے کیے اور بعد میں نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

حملے کے بعد مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فوج اور سکیورٹی اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جس میں ملک بھر میں3 روز سوگ، صوبہ سینا میں غیر معینہ مدت کے لئے ہنگامی حالت نافذ کرنے اور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

عربیہ نیوز چینل کے مطابق یہ مسجد صوفی مسلک سے وابستہ افراد کی تھی جنھیں داعش کی شدت پسندانہ کارروائیوں کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند اس سے پہلے سینائی کے علاقے میں قبائلیوں اور قبطی مسیحیوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ ۜ

تازہ ترین