• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زیب قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت بھیج دیاگیا

Shahzeb Murder Case Was Sent To The Subordinate Court For Hearing Again

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت کوبھیج دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ماتحت عدالت قتل کے محرکات کا بھی جائزہ لے۔

شاہ زیب قتل کیس میں سزائےموت کےخلاف مجرم شاہ رخ جتوئی اوردیگر کی اپیلوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا مدعی دستبردار ہوچکا۔

عدالت نے قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت بھیجتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمے کی سماعت متعلقہ سیشن عدالت کرے گی اور قتل کے محرکات کا بھی جائزہ لے گی کہ یہ قتل ذاتی عناد ہے یا دہشت گردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں فریقین میں سمجھوتہ ہوچکا ہے۔مقدمے میں صرف دہشت گردی کے پہلو کاجائزہ لیناباقی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے2013 میں مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ مجرم سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم شاہ رخ جتوئی و دیگر نے 2012 میں شاہ زیب کو ڈیفنس میں قتل کیا تھا ۔

تازہ ترین