• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسکیچ کی نیلامی

امریکی ریاست ٹیکساس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسکیچ نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا ہے ۔اس کے بارے میں ماہرین کا انداز ہ ہے کہ یہ اسکیچ 15ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مین ہیٹن اسکائی لائن کا یہ اسکیچ 2دسمبر کو نیلام کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ سابق آنجہانی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا شاہکار بھی نیلام کیا جائے گا،جس کی 55ہزار ڈالر میں نیلامی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ان دونوں امریکی صدور کے شاہکار نیلامی کے لئے پیش کئے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین