• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن کل منایا جائے گا

The Day Of Solidarity With Palestinians Will Be Celebrated Tomorrow

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن کل منایا جائے گا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1977 میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کی منظوری دی تھی۔جس کے تحت ہر سال 29 نومبر کو اسرائیلی مظالم کے خلاف ساری دنیا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے نیویارک میں موجود ہیڈکوارٹر اور دیگر شہروں میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں تقریب کا انعقاد کیاجاتا ہے۔1947 میں اس ہی روزفلسطین کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش ہوئی تھی۔

ابتدا میں قرارداد کی قسمت کا فیصلہ غیر یقینی صورتحال کا شکار رہا تاہم یہودی لابنگ کے بعد جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی ،جس میں قرارداد کے حق میں 33 اور مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے،10 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

تازہ ترین