• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن :فٹبال میچ کے دوران ڈوگی میاں کی غیر متوقع انٹری

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکنج ناب یہاں تو جانور بھی فٹبال کھیلنے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس شرارتی کتے کو ہی دیکھ لیں جس نے بن بلائے مہمان کی طرح فٹبال میچ کے دورانہ نہ صرف غیر متوقع انٹری دی بلکہ کھلاڑیوں سے بال اپنے قبضے میں لیکر کر فٹبال کھیلنے کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیا۔

ارجنٹائن میں دوٹیموں کے درمیان جاری سنسنی خیز میچ کے دوران یوں ڈوگی میاں کی آمد سے جہاں میچ کچھ وقت کیلئے روکنا پڑا وہیں کھلاڑی سمیت شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

 

تازہ ترین