• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز کا کنٹریکٹ کی رقم میں اضافے کا مطالبہ

Indian Cricketers Demands Raise In Contract Pay

بھارتی کرکٹرز نے اپنے بورڈ سے سالانہ معاہدے کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے،جس کے سلسلے میں مذاکرات جمعے کو ہوں گے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کیا ، فریقین کے درمیان مذاکرات جمعے کو نئی دہلی میں ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ونود رائے سے کپتان ویرات کوہلی، سا بق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کوچ روی شاستری ملاقات کریں گے۔

اس وقت بھارت کے ٹاپ کرکٹرز کی سالانہ تنخواہ3 لاکھ ڈالر ہےجبکہ کرکٹرز نے رقم میں اضافے کا مطالبہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور اسپورٹس چینل کےدرمیان طے پانے والے نئے معاہدے کے بعد کیا ۔

اس معاہدے کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو250 بلین ڈالر ملیں گےتاہم کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ اس سال 30 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔

تازہ ترین