• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نریندر مودی کی بے حد قدر کرتا ہے، ایوانکا ٹرمپ

’میں صدقے ، میں واری جائوں‘امریکی دختر اول ایوانکا ٹرمپ کے دورے پر بھارت خوشی سے نہال ہوگیا ۔

ایوانکا ٹرمپ کا حیدرآباد دکن پہنچنے پر رنگارنگ استقبال کیا گیا ،تجارتی کانفرنس سے پہلے مہمان کے اعزاز میں ثقافتی محفل سجائی گئی ۔

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایوانکا نے نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ چائے بیچنے کے سفر سے وزارت عظمیٰ تک پہنچنے اور سب کے لئے مثال بن گئے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ بھارتی جمہوریت سے بہت متاثر ہوں ،امریکاوزیراعظم مودی کی بے حد قدر کرتا ہے ۔

ایوانکا کے تعریفی کلمات پر وزیراعظم نریندر مودی خوشی سے نہال ہوگئے ، تقریب میں امریکی دختر اول کے ساتھ بیٹھے ان سے سرگوشیاں کرتے رہے۔

ایوانکا کی آمد پر حیدرآباد کو قلعے میں تبدیل کردیاگیا ، راستے میں آنے والا ہر اسکو بند رہا ،اس موقع پر 2 کھرب روپے سے حیدرآباد میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز بھی کیا گیا ۔

تازہ ترین