• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا کی خاطر مودی نے نظام خاندان کو ناراض کر دیا

Pm Narendra Modi Hosted The Lavish Dinner For Ivanka Trump

مودی سرکار ایوانکا ٹرمپ کو خوش کر نے میں اتنی محو ہوئی کہ حیدرآباد کے عشائیے میں وہاں کے مشہور نظام خاندان کے چشم و چراغ نجف علی خان کو مدعو نہ کر کے انہیں ناراض کر دیا۔

نظام خاندان کے نجف علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کے منتظمین کو کئی خطوط لکھنے کے باوجود انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

حیدرآباد میں ایوانکا ٹرمپ کے لئے جہاں عشائے کا اہتمام کیا گیا تھا وہ جگہ کبھی نجف علی خان کے آباو اجداد کی رہائش گاہ ہوا کرتی تھی لیکن اس اہم موقع پرنظام خاندان کو دعوت نامہ ہی نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب مودی سرکار نے امریکی دختر اوّل کو خوش کرنے کے لئے کھانوں کی لائن لگا دی، دہی کے کباب، گوشت شکم پوری کباب، ملائی کوفتہ، مرغ پستہ کا سالن اور انواع و اقسام کے سوپ اور میٹھے ڈائنگ ٹیبل کی زینت بنے۔

یہ ہی نہیں مودی سرکار نے امریکی دختر اول کے دورہ بھارت کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے لیکن شاید یہ انتظامات ایوانکا ٹرمپ کو مطمئن نہ کرسکے اور تب ہی انہوں نے حیدر آباد آمد کے دوران اپنی ذاتی بلٹ پروف گاڑی استعمال کی۔

تازہ ترین