• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Permission To Export Fifteen Million Sugar

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کے ضرورت سے زائد ذخیرہ کی صورت میں 15؍ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

یو سی ایچ II کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین اور پاسکو کے ذریعے گندم کے 5؍ لاکھ ٹن اضافی اسٹاک فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ایل پی جی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم آفس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران ای سی سی نے چینی کے ضرورت سے زائد ذخیرہ کی صورت میں 1.5 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔

ای سی سی نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف کوریا کی ہدایات اور فریم ورک ایگریمنٹ کی روشنی میں خدمات اور مصنوعات کی خریداری کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی اور ٹیکس کی وصولیوں میں اضافہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ای سی سی نے تیل تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ مٹی کے تیل کے معیار میں بہتری کیلئے اقدامات کریں۔

ای سی سی نے یو سی ایچ II کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کی بھی منظوری دی اور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ گیس کی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، اوگرا آرڈیننس 2002ءکی روشنی میں کرے گی۔

ای سی سی نے سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے (ایس اے آئی اے) کی بھی منظوری دی جبکہ اجلاس میں ایل پی جی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ای سی سی نے پاسکو کے ذریعے گندم کے 5 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کو فروخت کرنے کی بھی منظوری دی۔

 

تازہ ترین