• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saeed Ajmal Resign Cricket

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ،انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے اکیڈمی پر توجہ مرکوز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے عالمی سطح پر ایک عام کھلاڑی نمبر 1 باولر بنا،شکریہ ہے اس ذات کا جس کی وجہ سے وطن عزیز کا نام سربلند کرسکا اور کیرئیر کے دوران ملک کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

دنیا کے بہترین آف اسپنر نے کہا کہ جو آئی سی سی نے ایکشن قوانین بنائے ہیں اس میں پاس ہونا مشکل ہے،حفیظ کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،صرف پاکستانی بائولرز کے ایکشن کو متنازعہ بنایا جاتا ہے،پی سی بی کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ میں آج اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں، سابق کپتان وقار یونس اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بہت سپورٹ کیا، پی سی بی اور اپنے ریجن کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مشکل ٹائم میں سپورٹ کیا۔

سعید اجمل نے آبدیدہ لہجے میں کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں ،بس انٹرنیشنل ٹی 20 لیگز کھیلوں گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں بطور بائولنگ کوچ خدمات انجام دیتا رہوں گا۔

تازہ ترین