| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
November 29, 2017 | 06:25 pm

سعید غنی پی پی کراچی کے صدر، جاوید ناگوری جنرل سیکریٹری مقرر

President Of Saeed Ghani Ppp Karachi Javed Nagguri Appointed General Secretary

President Of Saeed Ghani Ppp Karachi Javed Nagguri Appointed General Secretary

پیپلزپارٹی نے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر اور جاوید ناگوری کو جنرل سیکریٹری نامزد کردیا ہے۔

سعید غنی سے پہلے ڈاکٹر عاصم حسین پی پی کراچی کے صدر تھے ،انہوں نے بیرون ملک علاج کے باعث پارٹی صدارت پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی ۔

پیپلزپارٹی کراچی کے عہدیداروں کا اجلاس بلاول ہاوس میں ہوا،جس میں بلاول بھٹو زرداری، سینئر نائب صدر کراچی راجہ رزاق، سعید غنی، جاوید ناگوری سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی اسلام آباد میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں پر غورکیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سعید غنی کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا صدر اور جاوید ناگوری کو جنرل سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماوں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور شہر میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔