• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بچوں کی شیطانیاں اور شرارتیں آجکل روز میڈیا میں خبروں کی زینت بن رہی ہیں جہاں لفٹ سے گِرتا ہے تو کوئی مصروف شاہراہ پر سائیکل چلانے پہنچ جاتا ہے۔

اس سلسلے کی تازہ ترین خبر آئی ہے چین سے جہاں چار سال کا بچہ اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے گیلری سے نیچے گِر گیا تاہم دو دیواروں کے درمیان موجود نہایت کم گیپ میں پھنس گیا۔

چندا نچ کی جگہ میں پھنس جانے پر بچہ ہلنے کے قابل بھی نہ رہا، اتنے میں اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کو بمشکل نکالا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کو مزید چیک اپ کیلئے اسپتال بھی روانہ کیا گیا جہاں بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

تازہ ترین