• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم آئی ٹونیاکانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد

حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی اسپورٹس کامیڈی فلم آئی ٹونیاکانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔

مداحون نے ستاروں کا پرجوش استقبال کیا اور ن کی تصاویر بنوائیں,ہدایتکار کریگ گیلسپی کی یہ ڈرامہ فلم سابق امریکی فیگر اسکیٹرکی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جس میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ د اداکارہ مارگٹروبی نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ابیسٹیئن اسٹین،پال والٹر،ایلیسن جینی،کیٹلین کارور،بوبی کیناویل اورجولیانے نکولسن سمیت کئی فنکار ہام کرداروں ممیں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

اسٹیون راجرز اوربرائن اکرلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں 1994میں امریکی نیشنل فیگر اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران پیش آنیو الے واقعات دکھائے گئے ہیں جب فیگر اسکیٹنگ کی کھلاڑی چیمپیئن شپ جیتنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہیں اور مدِ مقابل خاتون اسکیٹر ز کی ٹانگ تڑوانے کیلئے ایک شخص کو ہائر کر لیتی ہیں تاہم حقیقت آشکار ہونے پر ٹونیا ہارڈنگ کا کیریئر فیگر اسکیٹنگ میں ختم ہو جاتا ہے ۔

ڈرامے اور کامیڈی سے بھرپور یہ اسپورٹس فلم رواں سال 8دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین