ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں مزید 360 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔
ان افراد میں 333 فوجی اہلکار شامل ہیں ۔مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کیلئے ترک پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ترک پراسیکیوٹر نے 333 فوجی اہلکار سمیت 360 افراد کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز ہی وارنٹ جاری کئے ہیں۔
واضح رہے کہ مطلوبہ افراد میں سات پائلٹ اور 216 موجودہ فوجی اہلکار شامل ہیں۔گزشتہ سال کی ناکام بغاوت میں ملوث اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو برطرف یا نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔