| |
Home Page
ہفتہ 27 ربیع الاوّل 1439ھ 16 دسمبر2017ء
November 29, 2017 | 08:09 pm

اسلام آباد:سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ،2افراد جاں بحق ،4زخمی

Islamabad Firing In Sector I 8 2 People Were Killed 4 Injured

Islamabad Firing In Sector I 8 2 People Were Killed 4 Injured

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ کی امام بارگاہ باب العلم کے نزدیک دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے ،مسلح افراد کی فائرنگ میں موقع پر ہی ایک فرد نے دم توڑ دیا ،دیگر 5 زخمی ہوئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی پمز اسپتال منتقلی کے دوران ایک اور زخمی جان کی بازی ہار گیا ،دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ فائرنگ میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت حبدار حسین کے نام سے ہوئی ہے جو انٹیلی جنس بیورو کاملازم تھا۔