• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کے سمندر میں اود بلاؤکشتی میں سوار ہوگیا

پانی میں رہنے والے جانوروں عام طور پرباہر آتے ہوئے جھجکتے ہیں لیکن یہ اود بلاؤ تو کشتی کی سواری کاشوقین معلوم ہوتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے سمندر میں موجوداس دریائی بلے نے ایک چھوٹی کشتی کو دیکھا توفوراً اس پر چڑھ گیا ۔

کشتی میں سیر کرنے کے شوقین اس اود بلاؤ کو دیکھ کر کشتی میں سوار سیاح بھی خوش ہوگیا تاہم کچھ ہی فاصلہ طے کرنے کے بعد یہ اود بلاؤ واپس جھیل میں کود گیا۔

کشتی سوار نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اود بلاؤ کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

تازہ ترین