• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،رانا عابد

Japanese Investor Delegation Visits Pakistan Soon Rana Abid Hussain

پاک جاپان بزنسل کونسل جاپان کے صدرانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ عنقریب ایک بڑے جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ سی پیک منصوبے میں جاپانی سرمایہ کاری کے لیے حکومت سے بات چیت کریں گے۔

رانا عابد حسین نے پاک جاپان بزنس کونسل سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد کو ناگویا میں خوش آمدید کہتے ہوئے سندھ میں ان کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اشفاق احمد نے انتہائی قلیل مدت میں پاک جاپان بزنس کونسل کو پورے پاکستان میں بھرپور طریقے سے متعارف کراکے بہترین مثال قائم کی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ حالیہ دورہ پاکستان سے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان جانے میں بڑی کامیابی حاصل ہورہی ہے توقع ہے کہ جاپان سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عنقریب آغاز ہوگا ۔

اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد نے ان پر اعتماد کرنے پر رانا عابد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی کراچی میں جاپانی زبان سکھانے کے لیے جاپانی قونصلیٹ اور پاک جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جبکہ عنقریب مزید جاپانی زبان سکھانے کے اسکول کھولنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کے لیے انھیں تنظیم کے تعاون کی ضرورت ہے۔

رانا عابد حسین نے اس موقع پر اشفاق احمد کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب کراچی کا دورہ کریں گے اور نئے جاپانی اسکولوں کے قیام میں بھرپور تعاون کریں گے ، اس موقع پر اشفاق احمد نے پاک جاپان تعلقات میں فروغ کے لیے رانا عابد حسین کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان بھی کیا جس کے لیے کراچی میں بڑی تقریب کرنے کا اعلان کیا اور رانا عابد کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

تازہ ترین