• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد آپریشن،3درج ایف آئی آرز سیل کردی گئیں

Faizabad Operation 3 Registered Firs Were Sealed

فیض آباد آپریشن کے دوران پیش آئے واقعات پر درج ہونے والی 3ایف آئی آرزاعلیٰ حکام کے حکم پر سیل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران تھانا صادق آباد،تھانا گنج منڈی اور تھانا نیوٹائون میں درج کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تھانا صادق آباد میں درج ایف آئی آر میں 5 افراد جاں بحق ہونے کااندراج ہے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا گھر بھی تھانا صادق آباد کی حدود میں ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں بھی اسی علاقے سے ملیں، تینوں ایف آئی ار میں کسی تنظیم کا ذکر نہیں، صرف مذہبی تنظیم لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانا نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں خادم حسین رضوی اور افضل قادری کا نام درج ہے، خادم حسین رضوی اور افضل قادری پر لوگوں کو اغوا اور تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین