• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز اورراج شاہی کنگز کی فتح

Rajshahi Kings And Komela Victorians Win Their Matches In Bpl

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹوریئنز نے ڈھاکا ڈائنا مائٹس کو 12 رنز سے اور راج شاہی کنگز نے چٹاگاننگ وائی کنگز کو 33 رنز سے ہرا دیا، جیوسوپر نے شائقین کرکٹ کیلئے دونوں میچز براہ راست نشر کئے ۔

چٹاگانگ میں کومیلا وکٹورئینز کے بیٹسمین بھر پور رنگ میں دکھائی دیئے ،تمیم اقبال 37 اور لیٹن داس نے 34 رنز بنائے،ان کے بعد امر القیس نے 26 اور مارلن سیموئلز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔شعیب ملک نے چار گیندوں پر 9 رنزاور حسن علی نے دو گیندوں پر آٹھ رنز بنائےدونوں ناٹ آؤٹ رہے،ٹیم کا اسکور چھ وکٹ پر 167 رنز رہا ۔

جواب میں ڈھاکا کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی لڑکھڑا گئی لیکن جوزف ڈینلے نے 49 رنز کی اننگز کھیل کر میچ دلچسپ بنا دیا،پھر پولارڈ نے بھی 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،لیکن ٹیم آٹھ وکٹ پر 155 رنزتک محدود رہی ،یوںکومیلا نے میچ 12 رنز سے جیت لیا۔

اس سے پہلے کھیلے گئے آج کے پہلے میچ میں راج شاہی کنگز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 33 رنز سے شکست دے دی ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راج شاہی کنگز نے چھ وکٹ پر 157رنزبنائے ،جس میںڈیرن سیمی 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں چٹاگانگ وائی کنگز 124رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، قاضی اونک نے صرف 17رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں،یوں راج شاہی کنگز نے میچ 33رنز سے جیت لیا۔

تازہ ترین