• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور وائٹس اور بلیوز قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کےفائنل میں

Pakistan Nationlal T20 Cricket Final Will Be Tomorrow

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا، ایونٹ کا فائنل جمعرات(کل) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

فائنل میں لاہور وائٹس اور لاہور بلوز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز نے فاٹا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کی ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں میں سے ایک، ایک کھلاڑی کو سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل نے ریکارڈ ساز 150 جبکہ لاہور بلیوز کی طرف سے احمد شہزاد نے 104 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے۔

تازہ ترین