| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
November 30, 2017 | 12:32 am

طویل ترین انڈر پاس مکمل، شہباز شریف نے تصاویر جاری کردیں

Longest Under Pass Constructed Shahbaz Share Pics

Longest Under Pass Constructed Shahbaz Share Pics

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ کینال روڈ کا بیجنگ انڈر پاس لاہور کا طویل ترین انڈر پاس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر انڈرپاس کی 6 تصاویر جاری کرتے ہوئے پیغام میں بتایا ہے کہ لاہور میں دھرم پورہ کے قریب کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بیجنگ انڈرپاس شہر کا سب سے لمبا اور گہرا انڈرپاس ہے،جس کی لمبائی 1اعشاریہ 3کلومیٹر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اس انڈرپاس کی تعمیر کے باعث اب متصل علاقے اور سڑکوں سے ٹریفک کا دباؤ کم ہو جائے گا۔