• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sharjeel Sent To Jail From Hospital

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو جناح اسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث چند روز قبل جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابق صوبائی وزیر کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے جگر میں انفیکشن بھی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا مکمل علاج نہ ہوا تو تکلیف شدت اختیار کرسکتی ہے۔

شرجیل انعام نے اس سے قبل علاج کیلئے لندن اور دبئی کے اسپتالوں میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیرکو مکمل علاج کروانا چاہیے۔

 

 

تازہ ترین