| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
November 30, 2017 | 08:06 am

ملتان: 30 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

Criminal Killed In Police Operation

Criminal Killed In Police Operation

ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو شکیل دستی عرف شکیلا مارا گیا، حکومت پنجاب نے ملزم کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

پولیس کے مطابق شجاع آباد میں بکی پل کےقریب پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان کو مشکوک سمجھ کر روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کےمطابق مرنے والے کی شناخت اشتہاری ڈاکو شکیل دستی عرف شکیلا کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی،ملزم کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔

شکیل عرف شکیلا قتل، ڈکیتی اور اغوا کی متعدد وارداتوں میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا، شکیل دستی مانو خاں لنگاہ گینگ کا اہم سرغنہ تھا۔