• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستانی بانڈز میں دلچسپی

Foreign Investors Interested In Pakistani Bonds

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی بانڈز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق یورو اور سکوک بانڈز کے لیے8 ارب ڈالر کی پیشکیں موصول ہو گئیں۔

پاکستان نے دبئی ،لندن اور امریکا میں بانڈز کی نیلامی کے روڈ شو کئے تھے۔ کوئی پاکستانی سکوک یا ریورو بانڈز میں سرمایہ کاری نہیں کرسکتا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالرکےسکوک اوریورو بانڈجاری کئے تھے ۔ایک ارب ڈالرکےسکوک بانڈ5 سال کے لیےجاری کیےگئے ہیں، جن پر شرح منافع 5 اعشاریہ 625 فیصد ہوگی جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے یورو بانڈ 10سال کےلیےجاری کیےگئے۔ جن کی شرح منافع 6 اعشاریہ 875 فیصد ہے۔

وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وفدنے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین