• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آقائے دو جہاںؐ کا یوم ولادت منانے کےلیے ملک بھر میں تیاریاں

آقائے دو جہاں محمد مصطفی ﷺکا یوم ولادت منانے کے لیےملک بھر میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ گلی محلوں کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجادیا گیا ہے۔

جوں جوں رحمت للعالمین کا یوم ولادت قریب آتا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سےمعطر ہوتی جارہی ہیں۔ چھوٹا ہو یا بڑا، پیارے نبیﷺ سے محبت رکھنے والا ہر شخص اس دن کو منانے کی تیاری کررہا ہے۔

jashan-e-milad02

دارالحکومت اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگ مگ کررہی ہیں۔ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور دیگر عمارتیں سجا دی گئی ہیں، لاہور میں بھی خوب تیاریاں کی جارہی ہیں۔ گلی کوچے اور مساجد اس خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔

جشن عید میلادالنبی ﷺکی تیاریاں کراچی میں بھی پورے عروج پر ہیں۔ گلی محلوں کی سجاوٹ تو چل رہی ہے مگر اس کے ساتھ سبز پرچموں، سبز ملبوسات ، سبز چوڑیوں اور چمکتی دمکتی لائٹوں والے بیجز بھی خوب خریدے جارہے ہیں۔

jashan-e-milad03

پشاور میں بھی جشن ولادتِ رسول منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کی محافل میں نبی آخرالزماںﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین