• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کیلئے ’سیلفی ‘لازمی،ورنہ اکائونٹ بند سمجھیں

Facebook It Is Mandatory To Understand Account Closed

فیس بک کیلئے اب تصویر کو لازمی قرار دیے جانے کا فیصلہ کیا جارہاہے اور اگر فیس بک کو تصویر نہ بھیجی گئی تو اکائونٹ بند کردیا جائے گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ شناخت کی تصدیق کے بعد تصویر سروسر سے ہٹادی جائے گی۔

فیس بک ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اب جلد فیس بک صارف سے اس کی واضح سیلفی کا کہا جائے گا اور ایسا شناخت کی ویریفکیشن کیلئے کیا جائے گا۔

کمپنی کاکہنا ہے کہ اس خودکار طریقے سے مشتبہ سرگرمیوں والے اکائونٹ پکڑنے میں مدد ملے گی۔

فیس بک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تصویر لینے کے بعد اسے پھر ہمارے سرور سے ہٹابھی دیا جائے گا۔

فیس ترجمان نے کہاکہ جب ہمیں کسی مشکوک سرگرمی کا پتہ چلے گا تو ہم اس سے اس کی شناخت کے بارے میں پوچھیں گے کہ کیا وہی حقیقی صارف ہے؟

 

تازہ ترین