• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ear Beneficial For Desire Health

کان ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں۔ کان میں درد کی وجوہات میں عمومی طور پر میل کو سبب قرار دیا جاتا ہے اور اسے تکلیف دہ سمجھا جاتا ہے۔

عموماً ہر شخص کے کان میں تھوڑا بہت میل ہوتا ہے۔یہ میل گرد و غبار سے، صفائی کا خیال نہ رکھنے، نہاتے ہوئے کان کو صاف نہ کرنے، خراب غذا کے استعمال یا نزلہ و زکام اور ضعف دماغ کے باعث اکٹھا ہو جاتا ہے۔

کان و گلے کی تحقیق پر کام کرنے والے امریکی ادارے ’امریکن اکیڈمی آف اوٹولیرنگولوجی‘ کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کان کی بیرونی نالی کے غدود سے تیار ہونے والا یہ میل کان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

یہ پانی، ریت، گرد، کیڑے مکوڑوں کو کان کے اندر داخل ہونے اور کان کے پردے تک پہنچنے سے روکتا اور کان کی اندرونی اور بیرونی سطح کو خشکی اور خارش سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

 

تازہ ترین