پیپلزپارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس پرسابق صدر آصف زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ۔
تقریب میں فریال تالپور، قائم علی شاہ ،سعید غنی اور دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا،بھٹوازم پاکستان کے مستقل مستقبل کی ضمانت ہے۔