• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Permission Ask For To Export Onions

ملک میں پیاز کی بہترین پیداوار کے باعث ایکسپوٹرز نے حکومت سے پیاز کی برآمدکی اجازت طلب کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں پیاز کی بہترین پیداوار کے باعث 80روپے کلو میں فروخت ہونے والی پیاز اب ہول سیل مارکیٹ میں25روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ آباد گار کا کہنا ہے آئندہ ماہ بلوچستان سے بھی پیاز کی آمد شروع ہوجائے گی جس سے قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے مگر ساتھ ہی پیاز کی قیمت اتنی کم ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوگا اس لئے حکومت قیمتوں میں استحکام کے لئے فوری برآمدات کی اجازت دے۔

دوسری جانب فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیاز اپنی کوالٹی کے باعث خطے میں بہت مشہور ہے، اگر حکومت برآمدات کی اجازت دے تو بنگلہ دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کو پیاز برآمد کی جا سکتی ہے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوجائے گا۔

 

تازہ ترین