| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
November 30, 2017 | 12:37 pm

امیتابھ،انڈین فلم پرسنلٹی آف دی ائیر، قرار

Amitabh International Film Festival In Goa

بھارت کے شہر گوا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

اس موقع پر فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں امیتابھ بچن،اکشے کمار،زائرہ وسیم، سلمان خان،کترینہ اور کرن جوہر سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔

اڑتالیسویںسالانہ فلم فیسٹیول میں80سے زائد ممالک کی 200فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں جن میں 120بیٹس پر منٹ کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ امیتابھ بچن کو’انڈین فلم پرسنلٹی آف دی ائیر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کے موقع پراکشے کمار نے امیتابھ بچن سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر بھی کیا اور ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔

واضح رہے اس فیسٹیول کا افتتاح شاہ رخ خان اور وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی نے کیا تھا جبکہ اختتامی تقریب میں سلمان خا ن کی فلم ٹیوب لائٹ کے چائلڈ آرٹسٹ متن رے ،کترینہ کیف اور سلمان خان سمیت کے ہمراہ کئی فنکاروں نے شرکت کی اس تقریب کو یادگار بنا ڈالا۔