• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد کریم نے بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کردی

Sajjad Karim Also Oppose To Tour Trump To Britain

لندن کے میئر صادق خان کے بعد برٹش پاکستانی کنزریٹو رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کی مخالفت کردی ہے۔

وزیر اعظم تھریسامے کو ٹیلی فون میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں پر بھی برطانیہ میں نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا پر جھوٹی خبریں دینےکا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبرری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈ کا شہری تھا۔

پولیس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ 6 ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹرڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔

برطانیہ کی دائیں بازو کی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔

اس ٹوئٹ کے بعد لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کو دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین