• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Foreign Minister Sushma Swaraj Reached Iran

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ایرانی بندرگاہ چابہار کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئیں۔

سی پیک اور پاکستان کی ترقی سے خائف بھارت ایران اور افغانستان کے اشتراک سے بنائی جانے والی چابہار پورٹ کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتا ہے۔

چابہار کے پہلے فیز کا افتتاح اتوار کو کیا جارہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے ایران پہنچ گئیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج غیر اعلانیہ دورے پر اچانک ایران پہنچیں، جہاں ان کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

سشما سوراج کل چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے فیز کا افتتاح ایرانی صدر حسن روحانی کریں گے۔

تازہ ترین