• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، معذور نوجوان نے بیساکھی پھینک کر بیٹ تھام لیا

Disabled Man From Kashmir Plays Cricket

مقبوضہ کشمیر میں معذور نوجوان نے بیساکھی پھینک کر بیٹ تھام لیا، مقبوضہ کشمیر میں ایک ٹانگ سے محروم کرکٹر نے اپنے شوق کی راہ میں حائل معذوری کو بھی شکست دے دی ۔

مقبوضہ کشمیر کے شبیر بٹ نے نا ممکن کو کردکھایا، اس شخص کی ایک ٹانگ سے محرومی بھی شوق کی تکمیل میں آڑے نہ آسکی۔

شبیر بٹ نےکرکٹ کے شوق میں بیساکھی پھینک کر بلا تھام لیا اور صرف ایک ٹانگ کے سہارے ہی بیٹنگ میں لوہا منوا لیا ۔

شبیر بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کبھی ہمت نہیں ہاری کہ وہ معذور ہونے کے باوجودکرکٹ کا شوق پورا کررہے ہیں۔

شبیر بٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شروع میں توازن قائم رکھنے میں مشکل ہوئی تھی،۔ مگر جب بیساکھی پھینک کر بلا تھام لیا تو توازن بھی آگیا ۔

شبیر بٹ نے دنیا کو پیغام دیا کہ جو لوگ صحیح سلامت ہونے کے باوجود پریشان رہتے ہیں انہیں ان کی جانب دیکھنا چاہیے۔

 

تازہ ترین