• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا نظریہ دھاندلی سے اقتدار میں آنا ہے، عمران

Nawaz Sharif Has To Come To Power With The Cheating Imran

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےسابق وزیراعظم نوازشریف کو خود سے موازنہ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا اور کہا کہ جب کیس ایک جیسا نہیں تو موازنہ کیسا ؟نواز شریف کا نظریہ دھاندلی سے اقتدار میں آنا اور پیسا بنانا ہے ۔

لیہ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاکستان میں غریب قوم کا پیسا پریزیڈنٹ ہاؤس،وزیراعظم ہاؤس پرخرچ نہیں ہوگا،اقتدار میں آکر پیسے میٹرو پر نہیں عوام پر خرچ کریں گے، غریبوں کے لیئے پالیساں بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرداری اور نوازشریف کے اقتدار سے پہلے ہر پاکستانی 35ہزار روپے کا مقروض تھا آج یہ قرضہ 1 لاکھ 20ہزار تک پہنچ چکا ہے ۔

عمران خان کا مزید کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار ڈیڑھ لاکھ بچے پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں آئے، ہم نے پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کامعیار بڑھایا، 40 ہزار نئے اساتذہ لائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی تمہارے ضمیر کی بہت چھوٹی قیمت لگی ہے ،تم اپنا سارا ٹبر لے کر اسمبلی چلے گئے ، تم نے پشتونوں کو ہی شرمندہ کرادیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا کیس سپریم کورٹ پہنچا تو میرا موازانہ نوازشریف سے کیا گیا ، کہتا ہوں نوازشریف کا مجھے سے نہیں سلطانہ ڈاکو سے یا فلپائن کے کارکوس سےموازانہ کرو جو قوم کی دولت ملک سے باہر لے گیا تھا ،میرا تو جینا مرنا پاکستان میں ہے ، میں وہ پاکستانی ہوں جس نےباہرکمایااورپیسا پاکستان لایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائیونڈ کی سیکیورٹی پر 5 سالوں میں 7 ارب خرچ کئے گئے اور7 کروڑ روپے کی دیوار بنائی گئی ،عوام کے ٹیکس کے پیسے ان کی عیاشیوں پر خرچ نہیں ہوں گے ہم انہیں ایسا کرنے بھی نہیں دیں گے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی دنیا بھر میں فلاحی کاموں پر سب سے زیادہ پیسا خرچ کرتے ہیں، لیکن ملک میں ٹیکس کم دیتے ہیں ،کیوں ؟ اس لئے انہیں پتا ہے کہ حکمران ان کی ٹیکسوں پر عیاشی کرتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے ایک جگہ کہا کہ ہماری آمدن کم اور خرچے زیادہ ہیں تو کیا ہوا؟سابق وزیراعظم کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرکے اقتدار میں آنا اور پیسا بنانا ہے ،ہر سال عوام کے 10 ارب ڈالر چوری ہوکر باہر جارہے ہیں، مولانافضل الرحمٰن بھی ان کیساتھ ملکر کرپشن کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھاکہ پاکستان کو چلانے کے لئے ہمیں پیسا چاہیے ،ملک میں ٹیکس ساڑھے 3ہزارارب روپے جمع ہوتے ہیں جبکہ خرچ 5ہزار ارب سے زائد ہے ،میں 8 ہزار ارب روپے اکٹھے کر کے دکھائوں گا ،ہم ملک کی ترقی کیلئے سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ گلیات میں سرکاری ریسٹ ہاؤس میں وزیرٹھہرتےتھے،ہم نےانہیں عوام کیلئے کھولا،ان ریسٹ ہاؤسز سے ملنے والےپیسے عوام پر خرچ کررہےہیں،لوگ مجھے پیسے دیتے ہیں کیونکہ انہیں مجھ پر اعتماد ہے ، انہیں پتا ہے کہ پیسا ملک سے باہر نہیں جاتا ۔

 

تازہ ترین