• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: سردی سےجمی ندی میں پھنسے کتے کو بچا لیا گیا

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔

ایسی ہی مشکل کینیڈا میں ایک ڈوگی میاں کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والی ندی میں پھنس گیا۔

کینیڈامیں سخت سردی کے باعث جم جانے والی ندی میں پھنسے کتے کو دیکھا تو کچھ ریسکیو اہلکاربچانے پہنچ گئے۔

مشکل میں گھرے کتے کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ ڈوگی میاں نے بھی مصیبت سے نکل کر سکون کا سانس لیا۔

تازہ ترین