• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں باصلاحیت نوجوان کاشاندار کارنامہ

ایڈونچر کے شوقین نوجوان شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر خطرہ مول لے لیتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک منچلے نوجوان نے دو بلندو بالا چٹانوں کے درمیان بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے تنی ہوئی رسی پر چل کر سب کو حیران کردیا۔

اس نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر نا صرف اس رسی پر چل کر شائقین کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ رسی کو عبور کرتے ہوئے ڈانس کرنے کا بھی دلچسپ مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھ کر لوگ داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔

 

تازہ ترین