• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی پی ایکس گودام میں لگنے والی آگ پر90 فیصد قابو پالیا گیا

کراچی میں سٹی ریلوے کالونی کے قریب ٹی پی ایکس گودام میں لگنے والی آگ پر 90فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق سٹی ریلوے کالونی کے قریب ٹی پی ایکس جنک یارڈ میں آگ بجھانے کے عمل میں 9 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں جن میں سے دو فائر ٹینڈرز نیوی کے بھی ہیں۔

آگ سے جنک یارڈ میں رکھا پرانا فرنیچر جل گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

آگ لگنے کے بعد کےپی ٹی کنٹینر یارڈ کے مرکزی گیٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا ٹیم کویارڈ کے اندر جاکر آگ کی فوٹیجز بنانے سے روک دیا ۔

آگ کی شدت کے باعث آسمان پر دھوئیں کے کالے بادل چھا گئے جو دور سے ہی باآسانی دیکھے جاسکتے تھے۔


 

تازہ ترین