• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کے فیصلےسےمشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے،چین

Us Presidents Decision May Escalate Tension In Middle East China

چین نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قرار دیئے جانے کے امریکی فیصلے پر امریکا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے،کہا کہ امریکی صدر کے فیصلےسےخطےمیں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ترجمان چینی دفترنے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے امریکی فیصلے سے خطےمیں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔مقبوضہ بیت المقد س کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔

فریقین خطےکےامن ،سکون کوذہن میں رکھیں،چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن ، فلسطینیوں کےجائز حقوق، 1967 میں سرحدوں کےتعین کے مطابق آزاد ،خودمختارفلسطینی ریاست اور مقبوضہ بیت المقدس کےفلسطینی دارالحکومت بنائے جانے کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

لہٰذا تنازع کے تمام فریقین اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق تفرقات کو ختم کرکےامن واستحکام کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔

تازہ ترین