• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقاریونس کی بولنگ دیکھ کر چیمپئنزٹرافی فائنل کی تیاری کی،حسن علی

After Watched Waqar Younas Bowling To Prepare About Champion Trophy

قومی ٹیم کے فاسٹ بو لر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل اپنے ہیرو وقار یونس کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد میدان میں اترے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران حسن علی نے کہا کہ وقار یونس بولنگ میں ان کے آئیڈیل ہیں، وہ پہلے ہر پاکستانی بچے کی طرح بیٹسمین بننا چاہتے تھے تاہم جب 1999-2000 میں انہوں نے وقار یونس کو بولنگ کرتے دیکھا تو فیصلہ کرلیا کہ وہ انہی کی طرح کے فاسٹ بولر بنیں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ انہیں وقار یونس کی ریورس سوئنگ اور یارکرز گیندیں بہت پسند تھیں اور وہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے قبل بھی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں ان کی 7 وکٹوں کی پرفارمنس یوٹویب پر دیکھ رہے تھے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ 7 وکٹوں کی پرفارمنس وقار یونس نے ریورس سوئنگ کی بجائے نئی گیند پر حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین