| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
December 07, 2017 | 10:19 am

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Al Azizia Reference Safe Decision On Nawaz Sharifs Request

Al Azizia Reference Safe Decision On Nawaz Sharifs Request

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ نے نواز شریف کے فارن کرنسی سمیت تین مختلف بینک اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں، جس پر نوازشریف کی وکیل نے نجی بینک منیجر ملک طیب کی جمع کرائی گئی مختلف بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات پر تحریری اعتراضات اٹھائے۔

نواز شریف کوحاضری سے استثنا کے باعث آج عدالت میں ان کے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے۔

اس سے قبل نیب نے لاہور کے نجی بینک کی منیجر عائشہ نورین کی کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی تاہم عائشہ حامد نے ان دستاویزات پر تحریری اعتراض اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نورین کا نام استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔