• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں چرس پینے والے ایک نئی خوفناک بیماری میں مبتلا

New Illicit Disease In The United States

امریکا میں چرس پینے والے افراد ایک نئی خوفناک بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجوہات معلوم کرنے میں ماہرین پریشان نظر آتے ہیں۔ چرس پینے والا مریض اچانک چیخنے لگتا ہے اور اسے شدید قے ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اس بیماری کے کئی کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں اور ماہرین نے اسے ’’Scromiting‘‘ کا نام دیا ہے۔

اہرین اس بیماری کو تاحال سمجھ نہیں پائے اور صرف اندازوں کی بنیاد پر تخمینے لگائے جا رہے ہیں۔ مختلف طبی ٹیسٹ کو دیکھنے کے بعد تقریباً تمام ماہرین نے یہ رائے دی ہے کہ ممکنہ طور پر چرس کے زیادہ ڈوز کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہوگا۔

کیلیفورنیا کے شہر ساکرا مینٹو میں یو سی ڈیوس میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر ایمی مولین کا کہنا ہے کہ ریاست میں گزشتہ سال نومبر میں چرس کے استعمال کی قانوناً اجازت دیئے جانے کے بعد سے اس عجیب مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقامی میڈیا این پی آر کی رپورٹ میں ایک 48؍ سال کی مریضہ شیلفونٹ لینی کوئین کا کہنا تھا کہ میں اچانک چیخنے لگی اور مجھے لگا کہ چیخ چیخ کر میری موت واقع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کے بعد سے میں نے چرس پینا شروع کی اور اب اس عادت کو 20؍ سال ہو چکے ہیں، حالانکہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میری والدہ دوبارہ لوٹ کر نہیں آئیں گی۔

 

تازہ ترین