| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
December 07, 2017 | 11:37 am

عامر خان کی فلم دنگل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Amir Khan Film Dangal One More Award

Amir Khan Film Dangal One More Award

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ نے آسٹریلیا میں بیسٹ ایشین فلم کا خطاب اپنے نام کرلیاہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل نے ’’آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی وڑن آرٹس (اے اے سی ٹی اے)‘‘ آیوارڈز میں ’’بیسٹ ایشین فلم‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بیسٹ ایشین فلم ایوارڈ کے لئے جیوری کمیٹی کی ممبر اور معروف بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس بات کی تصدیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے فلم ’’دنگل‘‘ کی ٹیم کو بیسٹ ایشین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’دنگل‘‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب کامیابیاں سمیٹیں جبکہ فلم نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیاتھا۔