• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست میں کرسمس منانے کا منفرد انداز

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،اسی سلسلے میں جہاں مختلف مقامات پر کرسمس ٹری کو لگانے اور اسے روشن کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہےوہیں کئی منچلے افراد اس تہوار کو منانے کے لئے نت نئے انداز اپنارہے ہیں ۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر امریکی ریاست مین میں دیکھنے کو ملا جہاں رہائشیوں نے کرسمس منانے کا منفرد اندازاپنایا اور گھاس کاٹنے والی مشینوں کو رنگ برنگی کرسمس لائٹوں سے سجاکر سڑکوں پر لے آئے اور خوب دوڑیں لگائیں۔

اس دلچسپ پریڈ کو دیکھنے جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی وہیں لوگ رنگ برنگی لائٹوں سے سجی گھاس کاٹنے کی مشینیں دیکھ کر بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین