• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 13 ویں عالمی کتب میلے کا آغاز

The 13th World Books Festival Starts In Karachi

کراچی میں تیرہواں عالمی کتب میلہ آج سے ایکسپو سینٹر میں سج گیا، پانچ روزہ کتب میلے میں کتابوں کا شغف رکھنے والوں کیلئے معلوما ت کا خزانہ موجود ہے۔

علم کے پیاسوں کی پیاس بجھانے کیلئے کراچی میں کتابوں کا میلہ سج گیا ہے، جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔

سیاست ،فلسفہ،شاعری، ثقافت، ادب، تاریخ یا پھر کہانی جس موضوع پر کتاب چاہیے ان دنوں ایکسپو سینٹر میں ملے گی۔

کتابوں کے رنگارنگ میلے میں ترکی، ایران، بھارت، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ اور متحدہ امارات کے پبلشرز شرکت کررہے ہیں۔

میلے میں 330 اسٹالز لگائے گئے ہیں جو کتابوں کا ذوق رکھنے والوں کی دلچسپی سمیٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین