• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندہ گاڑی مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم 11 دسمبر کو شروع ہوگی

Tax Recovery Campaign From Disposal Vehicle Owners

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم کی 11 دسمبر سے صوبے بھر میں شروع کی جارہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ،ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے صرف کراچی میں افسران اور عملے پر سات ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ دیگر ڈویژن میں ریجنل ڈائریکٹرز نے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کی سربراہی میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ضلع کی سطح پر مقرر کردہ مقامات پر چیکنگ کریں گی۔

مہم کے دوران موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے مہم کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

 

تازہ ترین